ابنا: حزب اللہ کے پارلماني دھڑے کے رکن محمد رعد نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ ہم سب کو ملک کي نئي حکومت کے خلاف کودتا کي سازشوں کو ناکام بنانے کي کوشش کرنا چاہيے-
انہوں نے الزام لگايا کہ حزب اختلاف نے حکومت کے خاتمے کو اپنے ايجنڈے ميں شامل کرليا ہے- حزب اللہ کے رکن پارليمان نے يہ بات زور ديکر کہي کہ حکومت کو اپنے اختيارات استعمال کرتے ہوئے ملکي سماج اور بنيادي ڈھانچے کو درپيش تمام خطرات کا مقابلہ کرنا چاہيے-
واضح رہے کہ حکومت لبنان کي مخالف جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اجلاس ميں اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ وہ وزيراعظم نجيب ميقاتي کي نو تاسيس حکومت کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ راستے استعمال کريں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169